ایڑیاں کیوں پھٹتی ہیں؟ اس سے نجات کے آسان طریقے

ایڑیاں کیوں پھٹتی ہیں؟ اس سے نجات کے آسان طریقے


 پھٹی ایڑیوں کی شکایت اکثر لوگوں کو ہوتی ہے جو نہ صرف دکھنے میں بری لگتی ہیں اور تکلیف کا باعث بھی بنتی ہیں۔

ایسے میں لوگ اپنی پھٹی ایڑھیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے مہنگے پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں جو اس مہنگائی کے دور میں جیب پر کافی بھاری پڑتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے اس مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

وجوہات

ایڑیاں پھٹنے کی پہلی نشانی خشک اور موٹی جِلد کی شکل میں نظر آتی ہے۔

اس مسئلے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے گھنٹوں تک کھڑے رہنا، ننگے پیر زیادہ چلنا یا سینڈل کا استعمال، بہت زیادہ وقت تک گرم پانی سے نہانا، سخت صابن کا استعمال کرنا، ناقص فٹنگ والے جوٹوں کا استعمال، پانی کم پینا یا موسم کی وجہ سے جِلد خشک ہونا وغیرہ۔

کئی بار طبی مسائل بھی اس کی وجہ بنتے ہیں جن میں ہائی بلڈ شوگر یا خون کی گردش کے امراض قابل ذکر ہیں۔

موٹاپے کے شکار افراد، بڑھاپا اور حمل کے دوران بھی اس کا امکان بڑھتا ہے۔

گرم پانی اور نمک

نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر اس میں پاؤں کو بھگو کر رکھنے سے پاؤں نرم ہوجاتے ہیں اور نمک کی موجودگی کے سبب ایڑھیوں پر جمی مردہ جلد کو اتارنے میں آسانی ہوتی ہے۔

موئسچرائزنگ ماسک

کیلے میں ایواکاڈو کو شامل کرکے پھٹی ایڑھیوں پر لگانے سے بھی فائدہ ہوگا، اس کے ساتھ ہی اس پیسٹ میں ناریل کا تیل شامل کرکے 20 سے 30 منٹ کیلئے اپنے پاؤں پر لگانا ہے، اس پیسٹ کی مدد سے ایڑھیاں نرم ہوں گی اور خشکی دور ہو جائے گی۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی کا زیادہ استعمال جسم کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی بھی جسم سمیت جلد میں خشکی کا باعث بنتی ہے، اسی لیے زیادہ پانی کا استعمال آپ کو جسم کے اندرونی اور بیرونی خشکی کو بچاتا ہے۔

وٹامنز کا استعمال

اگر آپ پھٹی ایڑھیوں سے نجات چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ایسے کھانوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن اے، ای اور وٹامن سی ہو کیونکہ یہ وٹامنز آپ کو ایڑھیوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد فراہم کریں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top