بھارتی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان فاتح رہے گا۔ نجومی گرین اسٹون لوبو کے مطابق پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے خاصے طاقتور نظر آ رہے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دیتے ہیں۔
ان کے بقول، ستاروں کی یہ ترتیب اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔