ایشیا کپ فائنل: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔