انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا


جکارتہ: غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے پیش نظر، انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں اکتوبر میں جکارتہ میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تھی، لیکن چونکہ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا، اس لیے اس نے ویزا جاری نہیں کیا۔

انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم ہو چکا ہے۔ انڈونیشیا کے سینیئر وزیر برائے قانونی امور، یسرل اہزا مہندرا، نے بتایا کہ ویزا نہ دینے کا فیصلہ علما کونسل اور جکارتہ کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مہندرا نے کہا کہ انڈونیشیا کی پالیسی یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین کی خودمختاری اور آزادی کے تسلیم ہونے تک قائم نہیں ہوں گے۔ اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائی جس کا آغاز اکتوبر 2023 میں ہوا، غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی ہلاکت کا باعث بنی ہے، جس پر انڈونیشیا نے سخت مذمت کی ہے۔

انڈونیشیا اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے حوالے سے یہ پہلا تنازعہ نہیں، مارچ 2023 میں بھی انڈونیشیا نے اسرائیلی ٹیم کو فیفا انڈر-20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کر دیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top