انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں زمبابوے کے سکندر رضا نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
بیٹنگ کے شعبے میں بھارتی ستارے شبمن گل نے اعلیٰ مقام برقرار رکھا ہے ۔
جبکہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کیشو مہاراج بولرز کی درجہ بندی میں سرفہرست رہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ پلیئرز رینکنک جاری کردی۔
پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
سکندر رضا نے سری لنکا کیخلاف لگاتار 2 نصف سنچریاں اور ایک وکٹ لے کر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
بھارت کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 7 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 26ویں اور فخر زمان 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج سرفہرست ہیں۔
سری لنکا کے مہیش تھکشانا کا دوسرا نمبر ہے۔
جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر پہلی بار ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے۔
افغان بیٹر ابراہیم زادران ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں 12 درجے بہتری کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے سفیان مقیم ٹی 20 بولرز میں 11 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آگئے۔