3 ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

3 ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی


تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔ سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے ۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top