کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی


کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں حصہ لینے کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے اور اس بارے میں فیصلہ گزشتہ ہفتے ہی واضح ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ پاکستان کے چند بہترین کھلاڑی اس سیزن میں بی بی ایل کا حصہ بنیں گے اور کھیل کا لطف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

جس سے کھلاڑی اب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ بڑے عالمی لیگز میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کی تھی۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث روف شاداب خان اور حسان خان کے بی بی ایل میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top