انگلش کرکٹر کرس ووکس نے کھلاڑی ویان ملڈر کو ’کنگ بابر‘ کہہ کر طنز کرنے پر وضاحت پیش کردی۔
کرس ووکس نے معین علی کے ساتھ ایک پروگرام میں کنگ بابر والے کمنٹ پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ افریقی کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ’کنگ بابر‘ مذاق کے طور پر لکھا، سارے فینز ویان ملڈر کو کنگ بابر کے نام سے چھیڑتے تھے، جنوبی افریقی لیگ میں ویان ملڈر کے ساتھ کھیل چکا تھا۔
کرس کا کہنا تھا کہ ویان ملڈر اور بابراعظم کے درمیان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران تلخ کلامی کے بعد پاکستانی فینز جذباتی ہوگئے تھے۔
ملڈر کو پاکستانی فینز انسٹاگرام پر کنگ بابر لکھ کر چھیڑتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوست بھی ہنسی مذاق میں بار بار کنگ بابر کہتے تھے۔
کنگ بابر کمنٹ کرنے پر بابر فینز نے مجھے بھی نشانے پر لے لیا، بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا، اس کا غلط مطلب نکالا گیا۔