پرتگالی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرز پر دعا مانگتے ہوئے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
کلپ میں رونالڈو کو النصر اور الاہلی کے درمیان میچ کے دوران پنالٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے مسلمانوں کی طرح دعا مانگ کر عاجزی اور احترام کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں اور ہزاروں صارفین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نہ صرف بہترین فٹبالر ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور روایات کی عزت کرنے والے ایک عظیم انسان بھی ہیں۔
یاد رہے کہ النصر کلب کے نمائندہ کھلاڑی رونالڈو پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں اپنی شاندار کارکردگی اور سادگی کی وجہ سے بے حد پسند کیے جاتے ہیں، اور یہ واقعہ ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران بھی کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی قومی ٹیم کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔