کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔ میزبان مالدیپ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو 2-1 سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ میچ کے اسکورز 15-16، 22-10 اور 7-6 رہے۔
پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔
پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔