ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت کے ناقدین کو لال بیگ کہ دیا

ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت کے ناقدین کو لال بیگ کہ دیا


جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور “مسٹر 360” کے نام سے مشہور اسٹار بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارتی کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’لال بیگ‘ قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک نصف سنچری اور ایک شاندار سنچری اسکور کی، جب کہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز بنا کر فارم میں لوٹے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اس منصوبے کے تحت شبمن گل کو قیادت سونپی گئی ہے۔

تاہم کچھ ناقدین کی جانب سے سینئر بیٹرز کوہلی اور روہت پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔

اپنے فیس بک لائیو سیشن میں اے بی ڈویلیئرز نے ان ناقدین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کہاں سے آ جاتے ہیں۔

جیسے ہی کسی کھلاڑی کا کیرئیر اختتام کے قریب پہنچتا ہے، یہ لال بیگوں کی طرح اپنے سوراخوں سے نکل آتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عظیم کھلاڑیوں پر تنقید کے بجائے انہیں عزت اور سراہنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے برسوں تک اپنے ملک کی کامیابی کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید تنقید کا سامنا کیا، ہر کسی نے دونوں کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔

سابق پروٹیز کھلاڑی نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف منفی رویے کا مسلسل اظہار نقصاندہ اور اُن حمایتوں سے انحراف ہے جن کے وہ حقدار ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top