چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا


بھارت کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

روی شاستری نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا وہ دو ٹیمیں ہیں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیل سکتی ہیں۔

انہوں نے مختصراً گفتگو میں کہا بھارت اور آسٹریلیا میگا ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ہی بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تاریخ دیکھی جائے تو یہ دونوں فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

شاستری نے کھلاڑیوں کے معیار کا بھی ذکر کیا جو اس وقت دونوں ٹیموں کے پاس ہیں۔

اس کے علاوہ 62 سالہ سابق کرکٹر نے جنوبی افریقا اور انگلینڈ سے متعلق کہا کہ یہ دونوں وہ ٹیمیں ہوسکتی ہیں جو سیمی فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ اسی قسط میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیشگوئی کی تھی لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور یو اے ای میں ہونے جارہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top