چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق جے شاہ کا اہم بیان

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق جے شاہ کا اہم بیان


بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی ہے۔

جے شاہ نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا سفر کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے بارے میں پوچھے جانے پر جے شاہ نے کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور وقت آنے پر بی سی سی آئی صورتحال کو حل کرے گا۔

بھارتی میڈیا نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کوئی اسٹینڈ نہیں ہے جب پل آئے گا تو ہم اسے عبور کر لیں گے۔

بھارت نے 2008 کے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور آخری بار پاکستان نے 2012-13 میں دو طرفہ سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دیے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اس نویں ایڈیشن میں وہ آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی جنہوں نے ہندوستان میں منعقدہ 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی جگہیں حاصل کیں۔

گروپ اے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top