پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، مگر اس بار مقابلہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جویلین تھرو ایونٹ میں ہوگا۔
جہاں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔
جرمنی کے ویبر سمیت دنیا کے دیگر معروف جویلین تھرورز بھی اس ایونٹ کا حصہ ہیں۔
چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ شیڈول ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
اس راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو جمعرات کو ہونے والے فائنل میں ایکشن میں اتریں گے۔
ارشد ندیم نے قوم سے خصوصی اپیل کی ہے کہ جس طرح پیرس اولمپکس میں ان کا ساتھ دیا گیا تھا، اسی طرح اب بھی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھرپور محنت کی ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں۔