پاکستان کی بیس بال ٹیم نے عالمی رینکنگ میں شاندار ترقی کی

پاکستان کی بیس بال ٹیم نے عالمی رینکنگ میں شاندار ترقی کی


پاکستان کی مینز بیس بال ٹیم نے ورلڈ رینکنگ میں ترقی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان بیس بال ٹیم نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے ارجنٹینا اور بیلجیم کو پیچھے چھوڑ دیا اور گوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 32ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ارجنٹینا ایک درجے تنزلی کے بعد 34ویں، جبکہ بیلجیم دو درجے تنزلی کے بعد 35ویں پوزیشن پر آ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی بیس بال ٹیم 22 ستمبر کو ایشین بیس بال چیمپئن شپ 2025 میں چین کے مدمقابل کھیلنے جا رہی ہے۔

23 ستمبر کو پاکستان ٹیم کے دو میچز جاپان اور فلپائن کے خلاف شیڈول ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top