رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کر لیا گیا۔ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے۔
اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔
دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔
چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔