پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا


بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمودالحسن جوئے گروئن انجری کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوئے جنہیں پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کے دوران درد محسوس ہوئی۔

ایم ار آئی اسکینز کے مطابق محمودالحسن جوئے کو دائیں طرف گریڈ ون نوعیت کی گروئن انجری ہوئی جو قومی ٹیم کے ساتھ ہی ری ہیب کریں گے، بنگلادیشی بیٹر دوسرے ٹیسٹ کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top