پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلش ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر یقینی طور پر بیٹنگ کریں گے، پہلے میچ والی پچ اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی اور گیند ریورس سوئنگ بھی ہوگی۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کا نتیجہ نکلے، 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود جیت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر کھیلتا ہے۔ ہم نے کوشش کی تھی کہ زیادہ رنز بناکر پاکستان کے بلے بازوں پر دوسری اننگز میں پریشر ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں گیند سوئنگ اور ریوس نہیں ہو رہی تھی پھر بھی ہمارے باؤلرز نے دس، دس وکٹیں حاصل کی۔ ڈی آر ایس لینا وقت کے مطابق اس دن کا فیصلہ ہوتا ہے، جو کوشش ہوتی ہے بہتر نتیجہ دے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پر دونوں ٹیموں کو یکساں موقع ملے گا، ریوس اور سوئنگ سب کے لیے ہوگی۔