پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اُٹھائے گا۔ بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔