پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پاکستان کے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top