پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے اسکائیل برگس سویڈن کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی۔
میچ میں اوبید نے پہلا گول اسکور کیا، جس کے بعد کاشف شنواری نے دوسرا گول کیا، جبکہ تیسرے اور آخری گول کے ذریعے سبحان کریم نے فتح کو یقینی بنایا۔ تینوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ اسٹریٹ چائلڈز کی صلاحیتوں کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر انہیں صحیح مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا اگلا میچ پری کوارٹر فائنل ہوگا، جو آج رات 8 بج کر 30 منٹ پر گیمبیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔