پاکستانی فینز کا حارث رؤف کے اندازِ جشن پر شاندار ردعمل، پانی اور بینڈ لینے کے کلپس وائرل

پاکستانی فینز کا حارث رؤف کے اندازِ جشن پر شاندار ردعمل، پانی اور بینڈ لینے کے کلپس وائرل


ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دیا۔

ان کے اس جشن نے جہاں بھارتیوں کو چراغ پا کردیا وہیں پاکستانی فینز نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور یوں بھارت کے لیے جیت کا جشن سوشل میڈیا پر رونے دھونے میں بدل گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستانی فینز میچ کے ان وائرل لمحات کو دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھی حارث رؤف کا یہی منفرد انداز شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔ میچ کے دوران اور بعد میں اسٹیڈیم میں “حارث، حارث” کے نعرے گونجتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کہیں مداح حارث سے پانی کی بوتل مانگتے دکھائی دیے تو کہیں ان کے رسٹ بینڈ لینے کے لیے دیوانے نظر آئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی کو ای میل

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی ای میل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے۔

حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top