ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیں گے، رضوان نے آسٹریلیا کو خبردار کردیا

ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیں گے، رضوان نے آسٹریلیا کو خبردار کردیا


پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں ہیڈ کوچ جیس گلیسپی، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور کپتان محمد رضوان کو گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کھیلا پیش کیا۔ خاص کر باؤلنگ میں۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ پوری ٹیم نے ایک ہوکر کھیلا اور جیت کے لیے بہترین عزم دکھایا۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری ٹیم اوپر سے نیچے تک ایک ہے۔ اور کسی نے ہم سے امید نہیں لگائی تھیں کہ ہم اتنا اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے دیگر ٹیموں نے بھی ہم سے سیکھا ہو گا۔ ہمارا مقصد بڑا ہونا چاہیے۔ جبکہ ہمارا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے اور اگر اولمپکس میں موقع آیا تو اولمپکس کو گول بنائیں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کہ کیسے ٹیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top