ٹی ٹوئنٹی: شکیب الحسن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ٹی ٹوئنٹی: شکیب الحسن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا


بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن 500 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز سی پی ایل میں انٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

اس میچ میں شکیب نے مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور یوں ان کے مجموعی وکٹوں کی تعداد 502 تک پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 500 وکٹیں لینے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 660 وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے اسپنر راشد خان کے پاس ہے۔

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نے 631، سنیل نارائن نے 590 اور عمران طاہر نے 554 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top