ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


کولمبو : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ کوالیفائر میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی اور آج بھی ہم بہترین کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، پاک بھارت میچ کی روایتی کشیدگی اس بار بھی نظر آئی جب بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جو کھیل کی روح کے منافی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران بارش کا امکان بھی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کا میچ ختم کرنا پڑا تھا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے میں موسمی حالات نے ایک بار پھر کھیل پر اثر ڈالنے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں آج اپنے قومی فخر کے لیے میدان میں ہوں گی، اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top