ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا


ویمنز ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرایا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز کے 12ویں اوور کے بعد تیز بارش نے انتظامیہ کو میچ 20 اوورز تک محدود کرنے پر مجبور کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے دیے گئے 106 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے حاصل کر لیا، جس میں پروٹیز کپتان لورا وولوراڈٹ نے 60 اور تیز باؤلر برٹس نے 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

موسلا دھار بارش اور گیلی فیلڈ کے باعث میچ میں تاخیر ہوئی، تاہم جب دوبارہ شروع ہوا تو مقابلہ 20-20 اوورز پر محدود کر دیا گیا۔

سری لنکن بیٹرز نے بقیہ 8 اوورز میں برق رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی، تاہم وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے میزبان ٹیم کو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا ویمنز کی جانب سے وشمی گونا رتنے 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ جنوبی افریقہ کی ننکولو لیکو ملبا نے 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top