ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان


کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کیا ہے، کریگ بریتھویٹ (کپتان)، جوشوا ڈاسلوا (نائب کپتان) ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔

کرکٹ ویسٹ اندیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کو بھی اعلامیے کا حصہ بنادیا ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا میچ ملتان کرانے کا اعلان کیا تھا۔

پہلا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top