پاکستان کے سابق کپتان اور کئی بڑے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالنے والے وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے پر پرجوش بیان دے دیا ہے۔
ایشیا کپ آئندہ ماہ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اس میگا ایونٹ کا میزبان ہے لیکن پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر ہونے والے معاہدے کے تحت ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔
تاہم ہندوستان میں موجود انتہا پسندوں اور متعصب کرکٹرز کی جانب سے میچ کا بائیکاٹ کرنے اور نہ کھیلنے پر زور دیا جا رہا ہے، جس کے باعث کرکٹ شائقین اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔
اسی حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا موقف سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ ہو یا نہیں، لیکن کرکٹ نہیں رکنی چاہیے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ ہونے یا نہ ہونے سے پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم مطمئن ہیں لیکن ردعمل بھارت کی جانب سے آ رہا ہے۔
لیجنڈری پیسر نے کہا کہ میری تو خواہش نے روایتی حریفوں کے درمیان ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ شروع ہو۔