وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو نیشنزکپ کے فائنل میں رسائی پرخراج تحسین

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو نیشنزکپ کے فائنل میں رسائی پرخراج تحسین


وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں فائنل میں رسائی پر قوم کو مبارکباد پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، فائنل میں اس سے بی بہتر کھیلنا ہو گا سخت محنت سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top