ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزمیں پاکستانی لیجنڈزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ لیجنڈز کو شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزمیں پاکستانی لیجنڈزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ لیجنڈز کو شکست دے دی


پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، محمد حفیظ نے 34 گیندوں پر 54 رنزکی دلکش اننگز کھیلی جبکہ عامر یامین نے آخری اوورزمیں صرف 13 گیندوں پر27 رنزجوڑکرمجموعہ

مضبوط کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 155 رنزتک محدود رہی، فل مسٹرڈ نے 58 اور این بیل نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے تاہم پاکستان کی شانداربولنگ کے سامنے ٹیم جیت سے محروم رہی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکے افتتاحی میچ میں پاکستانی بولرز رومان رئیس، عامر یامین اورسہیل تنویرنے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top