ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے


ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے تیسری اور آخری تھرو میں 85.28 میٹر کا فاصلہ طے کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

ان کی پہلی تھرو 76.99 میٹر اور دوسری باری 74.17 میٹر رہی، تاہم فیصلہ کن تھرو نے انہیں فائنل کی دوڑ میں شامل کر دیا۔ فائنل میں اب شائقین کو ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان دلچسپ مقابلے کا انتظار ہے، جو ایک مرتبہ پھر ایشیائی میدان کو عالمی سطح پر نمایاں کرے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top