انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
پاکستان نے یہ میچ 0-3 (25-20، 25-20، 25-15) سے اپنے نام کیا، جو ایونٹ میں گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔
عالمی رینکنگ میں 19 ویں نمبرپرموجود پاکستان نے طاقتورحریف کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یحییٰ، عرفان، اجمل اورسعود نے نمایاں کارکردگی دکھائی اورٹیم کو قیمتی فتح دلائی۔
پاکستان اپنا گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا تاہم گرین شرٹس پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں، کامیابی پرکوچنگ اسٹاف اورشائقین نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔