نیشنز ہاکی کپ کا بڑا اپ سیٹ، گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا

نیشنز ہاکی کپ کا بڑا اپ سیٹ، گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا


پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود نیشنز ہاکی کپ میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپان کے درمیان میچ پر تھا۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔ 

واضح رہے کہ آج کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top