نمیبیا کی تاریخی کامیابی، جنوبی افریقہ کو ناک آؤٹ کر دیا

نمیبیا کی تاریخی کامیابی، جنوبی افریقہ کو ناک آؤٹ کر دیا


نمیبیا نے واحد ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

 نمیبیا نے آخری گیند ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ تھا۔ یہ اپ سیٹ شکست جنوبی افریقہ کی ایک کمزور ٹیم کے خلاف آئی کیونکہ ان کے زیادہ تر اہم کھلاڑی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، البتہ سابق کپتان کوئنٹن ڈی کاک ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سب کی نظریں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کاک پر جو پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے تھے، جیسن اسمتھ 31 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کے روبن ٹرمپل مین نے 3 اورمیکس ہینگو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان نمیبیا نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا، زین گرین نے 30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی، کپتان گیرارڈ ایرسمس نے 21 رنز بنائے۔ نامیبیا کو آخری 3 اوورز میں 32 رنز درکار تھے، 18ویں اوور میں 9 اور 19ویں میں 12 رنز بنے، آخری اوور میں 11 رنز درکار تھےآخری گیند پر زین گرین نے مڈ وکٹ کے اوپر سے چوکا لگاکر نمیبیا کو تاریخی کامیابی دلوائی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ وہ چوتھی فل ممبر ٹیم بن گئی ہے جسے نمیبیا نے شکست دی، اس سے پہلے وہ زمبابوے، آئرلینڈ اور سری لنکا کو ہرا چکے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top