مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی عائد

مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی عائد


افغانستان کی طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو غیر اسلامی قرار دینے ہوئے اس پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی اسپورٹس اتھارٹی کے بیان اور مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اخلاقی پولیس نے کھیل کے اسلامی قانون یا شریعت کی تعمیل کے حوالے سے تحقیقات کے بعد جاری کیا ہے۔

طالبان کی حکومتی اسپورٹس اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’یہ پایا گیا کہ یہ کھیل شریعت کے حوالے سے ٹھیک نہیں ہے اور اس کے بہت سے پہلو ہیں جو اسلام کی تعلیمات سے متصادم ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی لگائی جائے۔‘

اسپورٹس اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایم ایم اے پر پابندی اس لیے عائد کی گئی ہے کیونکہ اسے بہت زیادہ پرتشدد سمجھا جاتا ہے اور اس سے چوٹ یا موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top