معروف پاکستانی باؤلر عثمان خان شنواری کا بڑا اعلان

معروف پاکستانی باؤلر عثمان خان شنواری کا بڑا اعلان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک واحد ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس سری لنکا کے خلاف رہی جس میں انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔

اس سے قبل بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے حیران کن طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے صرف 6 ماہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

35 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر آسٹریلیا کے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے 65 میچوں میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔

جو اسپنر ایڈم زمپا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے جب کہ میں ٹی20 کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور لطف اٹھایا، خاص طور پر 2021 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنا میرے لیے انتہائی یادگار لمحہ تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top