پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس رسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے فاسٹ بولرز عمران خان، وسیم اکرم، سرفراز نواز اور وقار یونس شامل ہیں۔
انہوں نے سمرسیٹ کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میچ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کارنامہ انجام دیا۔
35سالہ فاسٹ بولر نے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں، سمر سیٹ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کو آؤٹ کیا۔
عمران خان نے 382 میچوں میں 1284 وکٹیں حاصل کیں، وسیم اکرم نے 257 میچوں میں 1042، سرفراز نواز نے 299 میچوں میں 956 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وقار یونس نے 228 میچوں کا سہارا لے کر 800 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا، اب محمد عباس نے 800 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 198 میچوں کا سہارا لیا ہے۔
محمد عباس ناٹنگھم شائر کے لیے اپنا ڈیبیو سیزن کھیل رہے ہیں، انہوں نے سیزن میں اب تک 7 میچوں میں 22.04 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے 2017 اور 2025 کے درمیان 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، 23.18 کی شاندار اوسط سے 100 وکٹیں حاصل کیں جس میں پانچ وکٹیں پانچ مرتبہ اور ایک میچ میں 10 وکٹیں شامل ہیں۔