محمد سراج نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

محمد سراج نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی


بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

سراج نے نہ صرف انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا بلکہ وکٹوں کی تعداد کے اعتبار سے بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو کہ ایک تاریخی لمحہ تھا۔

دوسرے دن جب بھارتی ٹیم صرف 224 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، تو محمد سراج نے پرسدھ کرشنا کے ہمراہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو دباؤ میں لا کر مقابلے کو ایک بار پھر دلچسپ بنا دیا۔

دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ جیسے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس شاندار اسپیل کے بعد سراج کے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے جبکہ وہ ون ڈے میں 71 اور ٹی ٹوئنٹی میں 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔

یوں محمد سراج کی بین الاقوامی وکٹوں کی مجموعی تعداد 203 ہو گئی ہے جو سچن ٹنڈولکر کی 201 وکٹوں سے زیادہ ہے۔

یہ سراج کا انگلینڈ میں چھٹا موقع تھا جب انہوں نے کسی ایک اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے جسپریت بمراہ کا پانچ چار وکٹوں والے اسپیلز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایشیائی بولرز میں صرف پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انگلینڈ میں چھ بار چار یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 45 وکٹیں اپنے نام کیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top