چین کے شہر چینگ ڈو میں ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ پیر کو محمد آصف نے دوسرے مقابلے میں جرمنی کے الیگزینڈر وداو کو 2-1 سے شکست دی۔
پہلے فریم میں وہ 29-43 سے پیچھے تھے، مگر پھر زبردست واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔
دوسرے فریم میں محمد آصف نے 109 کا شاندار بریک کھیل کر 116-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں انہوں نے 67-32 سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف گروپ بی میں ٹاپ پر رہے ۔ وہ کوارٹر فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکے تھے، ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔