محسن نقوی کی ہدایت پر افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے

محسن نقوی کی ہدایت پر افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے


چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فوری نوٹس کے بعد افغانستان کی فٹبال ٹیم کے ویزے جاری کر دیے گئے۔ چیئرمین پی سی بی نے افغانستان ٹیم کے ویزے نہ ملنے کے معاملے پر فوری توجہ دی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں آئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ افغانستان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو ہونا ہے، اور 7 اکتوبر کی شام تک ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ روز افغانستان فٹبال ٹیم کے 10 آفیشلز اور 3 فٹبالرز کو ویزے جاری ہوئے تھے، انہیں کابل میں سفارتخانے میں بائیو میٹرک کرانے کے بعد ویزے جاری کیے گئے۔

تاہم افغانستان فٹبال ٹیم کے اکثر پلیئرز افغانستان سے باہر مقیم ہیں اور ان کو ویزے جاری نہیں ہوسکے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top