مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی


پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

بابر اعطم نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں تیز ترین 11000 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف اننگ میں 11 واں رن لے کر مکمل کیا۔

بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی گیارہویں کھلاڑی ہیں، بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی ہہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top