قومی ہاکی ٹیم کے پاس سنہری موقع، ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے

قومی ہاکی ٹیم کے پاس سنہری موقع، ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے


بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت نہ کر سکنے کے باوجود پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے ہاکی ورلڈ کپ میں پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ایک اورآپشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔

قوانین کےمطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی۔

دوسری پانچ ٹیموں کو فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔

اب اس میں چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

تاہم پاکستان کو ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلنا ہوگی۔

جس میں کامیابی پاکستان کو فروری میں ایف آئی ایچ کے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی دے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے خاتمے پر متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےسیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایشیاکپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top