قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کپتانوں کی تبدیلی کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کپتانوں کی تبدیلی کا امکان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتانوں کی تبدیلی کا امکان ہے۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ناقص پرفارمنس ریڈار پر آگئی، دونوں کپتانوں کی چھٹی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی جانے سے قبل این سی اے میں کپتانوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی، سلیکشن کمیٹی ڈائریکٹرہائی پرفارمنس سینٹر اور سلمان علی آغا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ون ڈے کی کپتانی سونپی جاسکتی ہے جبکہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر مشاورت جاری ہے، اگلے ماہ تک نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے۔ کپتانی ملنے کے بعد سعود شکیل کو جلد بی کیٹیگری میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top