قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل اور خارج ہونے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل اور خارج ہونے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے


لاہور: قومی کرکٹرز کے 2025-26 کے سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے جاری مذاکرات اور غور و فکر کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کہ اس سال کھلاڑیوں کی فہرست میں بڑے پیمانے پر کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، اور موجودہ کنٹریکٹ ہولڈرز کی جگہ برقرار رکھنے کا رجحان زیادہ مضبوط ہے۔

ذرائع کے مطابق کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹس کی سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹس کا اعلان ہو گا، یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 3 تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہے ۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تبدیلی ڈی کیٹیگری میں ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے۔

کئی نئے کھلاڑی جگہ بنائیں گے جب کہ کچھ کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تینوں فارمیٹ میں سے اب کسی فارمیٹ کا حصہ نہ بننے والوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے۔

حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے تاہم ذرائع نے ان کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب عامر جمال، محمد حریرہ،حسیب اللہ عثمان خان اور محمدعلی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top