فیفا ورلڈکپ 2026 کی ٹرافی کی وائٹ ہاؤس میں رونمائی ہوئی، اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، فیفاورلڈکپ سے40 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی اثر پڑیگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی تیاری کے دوران 2 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی، میں خود اس ایونٹ میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈکپ کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی خود کروں گا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے، یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے دوران 100 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور اس کے فائنل میں تقریبا 2 بلین سے زائد سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ فیفاورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کریگا۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
صدر فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ اولمپکس سے بڑا ایونٹ ہے، موسم گرما میں ہم فیفا کلب ورلڈکپ کی میزبانی بھی کریں گے،11 شہروں اور12 اسٹیڈیمز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں کھیلیں گی۔