فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان نے امپائرنگ کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کردی

فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان نے امپائرنگ کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کردی


پاکستان نے قومی بیٹر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر امپائر روچیرا پلیاگروگے کیخلاف آئی سی سی کو شکایت کردی۔

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے تھرڈ امپائر کے فیصلے نے تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینیجمنٹ نے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی ہے۔

پاک بھارت میچ کے بعد کپتان کی جانب سے بھی ٹی وی امپائر کے فیصلے پر منفی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے۔

جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے میچ میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز پاکستان کی اننگز کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا، فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کی ایک آف کٹر پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی، جس سے گیند ایج ہو کر وکٹ کیپر سنجو سامسون کی طرف چلی گئی۔

چونکہ گیند پکڑتے وقت زمین سے بہت قریب تھی، آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا، اس دوران فخر زمان کو یقین تھا کہ گیند زمین کو چھو گئی تھی تو وہ فیصلے کے انتظار میں کھڑے رہے۔

متعدد زاویوں سے ری پلے دیکھنے کے بعد تھرڈ امپائر روچیرا پلیاگوروگے نے فخر کو آؤٹ قرار دیدیا، جس کے بعد فخر بھی کچھ لمحوں کے لیے حیران کھڑے رہے اور پھر پویلین کی طرف لوٹ گئے۔

واپسی پر انہوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ اس فیصلے پر بات چیت کی، وہ اس نتیجے پر حیران نظر آئے، جبکہ پاکستانی بلے باز کے اس آؤٹ پر سوشل میڈیا پر فوری طور پر بحث چھیڑ گئی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top