سعودی کلب النصر کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس میں عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو النصر کی نمائندگی کر رہے تھے۔
اس میچ کے باوجود رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا، اور النصر کی جانب سے 100 گول مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ سنگِ میل انہیں دنیا کے پہلے فٹبالر بناتا ہے جنہوں نے چار مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 سے زائد گول کیے ہیں۔
ان کے کیریئر کے اعداد و شمار کے مطابق، رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے لیے 451، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، یووینٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 سے زائد گول اسکور کیے۔
یہ شاندار کارکردگی انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کراتی ہے۔
ان کے مداحوں کواگرچہ فائنل میں شکست کا دکھ ہے تاہم ان کی انفرادی کامیابی نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔