صائم ایوب کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی

صائم ایوب کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی


پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے انجری سے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور اب جم میں ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صائم ایوب کو ہلکی پھلکی ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اوپنر جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن دائیں ٹخنے کی انجری سے دوچار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہونا پڑا اور اسی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے بھی محروم رہے۔

صائم نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہو سکے۔

پی سی بی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ صائم ایوب اور فخر زمان کو میڈیکل بنیادوں پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشاورت پر کسی بھی فارمیٹ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ فخر زمان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بائیں مسل میں کھچاؤ آیا جبکہ صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے دستیاب ہوں گے، جو 11 اپریل 2025 سے شروع ہو گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top