شعب عرفان کی امریکہ میں شاندار کامیابی، جونز کریک اوپن ٹائٹل جیت لیا

شعب عرفان کی امریکہ میں شاندار کامیابی، جونز کریک اوپن ٹائٹل جیت لیا


پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکہ میں ہونے والے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اشعب عرفان نے فائنل میچ میں ملائیشین کھلاڑی نیتھن کیوے کو 40 منٹ کے مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔ پہلے گیم میں 8-11 سے ہارنے کے باوجود اشعب نے اگلے تین گیمز 11-2، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے جیت کر فتح اپنے نام کی۔

اس جیت کے ساتھ ہی اشعب عرفان نے 12 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔ اس کامیابی نے پاکستان کے اسکواش کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے منوایا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top