شاداب خان کے گھر میں ننھی خوشخبری آگئی

شاداب خان کے گھر میں ننھی خوشخبری آگئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔ شاداب خان نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

قومی ٹیم کے اس آل راؤنڈر نے کہا کہ اس رحمت پر وہ الفاظ سے زیادہ شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی، کیونکہ وہ اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب خان اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاداب خان جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز سپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top